: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہونے والی جنگ امریکی سلامتی اور مغربی مفاد کی تھی جس میں افغان مارے گئے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ القاعدہ حقیقت سے زیادہ افسانہ ہے ۔ افغانستان میں گزشتہ بارہ سال سے جاری جنگ کسی
طور پر بھی افغانستان کے حق میں نہیں تھی بلکہ یہ امریکی اور مغربی مفاد کی جنگ تھی جن میں نقصان افغانیوں کا ہوا ۔ کرزئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے قید کئے گئے بیشتر افراد بے قصور ہیں۔ اخبار کے مطابق کرزئی کو شکوہ ہے کہ امریکا نے پاکستان میں طالبان کی پناہ گاہوں کو ختم کرنے میں زیادہ توجہ نہیں دی۔